Loading
پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اور مختلف گیمز وینیوز میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل خالد محمود کے ہمراہ وفد کو ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد، وینیوز کی تیاری، انتظامی امور اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے مختلف کھیلوں کے لیے مختص وینیوز اور وہاں جاری تیاریوں کا معائنہ بھی کیا۔
آئندہ سال اپریل میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں اسلام آباد پندرہ، لاہور دس اور پشاور تین کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل