Loading
سعودی عرب میں جاری عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں عمرہ ادا کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق ان میں اندرونِ ملک سے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد تقریباً 95 لاکھ تھی۔ مجموعی معتمرین میں مردوں کا تناسب 56.4 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق سعودی شہریوں کی جانب سے عمرہ ادا کرنے والوں کا تناسب 28.9 فیصد رہا، جبکہ دیگر زائرین بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے۔ ویزا حاصل کرنے والے زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہوگی۔
عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر سعودی عرب میں حج و عمرہ انتظامات کے تحت زائرین کی رہائش، آمدورفت اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل