Loading
امریکی ایئرلائن کی 50 سالہ فضائی میزبان جینی لوپٹن ہوائی کے شہر ہونولولو میں اپنی ملازمت کے سلسلے میں ہوٹل کے 24 ویں منزل کے کمرے میں ٹھہری ہوئی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس کی لاش ہوٹل کے کچرا دان سے ملی تھی۔
جینی لوپٹن ہلٹن کے اہلخانہ کے بقول انھیں ایئرلائن کی انتظامیہ نے بتایا کہ جینی بظاہر ہوٹل کے 24ویں منزل پر واقع اپنے کمرے کی بالکونی سے نیچے گری تھیں۔
تاہم حکام نے ابھی یہ حتمی طور پر نہیں بتایا کہ ان کی موت کس طرح ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرد ہے تاہم اب تک موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
جینی لوپٹن کے اہلخانہ نے خود کشی کے امکان کو رد کرتے ہوئے پولیس سے موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے متعدد سوالات اٹھائے اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اہلخانہ نے بتایا کہ جینی لوپٹن نے واقعے سے چند گھنٹے قبل اپنی بہن سے رابطہ کیا اور انھیں بتایا تھا کہ وہ ایک ساتھی فضائی میزبان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور ایک نیا ٹیٹو بھی بنوایا ہے۔
ایئرپوسٹس کے خاندان کا مزید کہنا ہے کہ جینی لوپٹن مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کر رہی تھی، اس لیے انھیں موت جن حالات میں ہوئی اُس پر شدید تشویش بھی ہے۔
خاندان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حادثہ بھی ہوسکتا ہے یا کوئی اور وجہ اس کے پیچھے ہوسکتی ہے۔
جینی لوپٹن نے تقریباً 29 سال تک فضائی میزبان کے طور پر کام کیا اور ان کا ایک 15 سالہ بیٹا بھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل