Loading
ڈنمارک کے ایک کھیل کے میدان کے نیچے ماہرین آثارِ قدیمہ نے 13 ویں صدی کی ایک قدیم خانقاہ کے حیران کن طور پر محفوظ آثار دریافت کرلیے۔
یہ مقام روزکِلڈے میں واقع سینٹ کلئیرز موناسٹری کا ہے (جسے 1256 میں قائم کیا گیا تھا)۔ تاہم، بعد میں اسے منہدم کردیا گیا اور خیال کیا جاتا تھا کہ اس کے آثار ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکے ہیں۔
ماہرین نے جدید گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے زمین کی سطح سے تقریباً ایک میٹر نیچے خانقاہ کے وسیع کمپلیکس کا سراغ لگایا۔
ریڈار تصاویر میں مختلف کمرے، راہداریاں، ستون اور خانقاہ کے جنوبی حصے میں واقع ایک چرچ بھی واضح طور پر دکھائی دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسکینز سے حاصل ہونے والی تصاویر اسکینڈینیویا میں کسی بھی خانقاہی مقام کے حوالے سے ریڈار ٹیکنالوجی سے حاصل کی جانے والی واضح ترین تصاویر میں شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل