Loading
شہر قائد میں سچل صفورا چورنگی کے قریب نجی بینک کے باہر کی جانے والی ڈکیتی کی واردات 60 لاکھ روپے بجائے سوا کروڑ کی نکلی جبکہ واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان بھی زخمی ہوا تھا۔
مقدعی مقدمہ نجی سپر اسٹور کے مالک لیاقت علی نے سچل پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اسکیم 33 کا رہائشی اور اپنا زاتی کاروبار کرتا ہوں۔
24 اگست کی صبح پونے گیارہ بجے اپنی رہائش گاہ سے نقد رقم ایک کروڑ 25 لاکھ روپے لیکر نجی بینک میمن میڈیکل برانچ جمع کرانے آیا اور جیسے ہی گیارہ بجے پہنچا تو ایک شخص اسم سکونت نامعلوم صورت شناس آیا اور مجھ پر اسلحہ تان لیا۔
میں نے شور شرابہ کیا تو جبکہ ملزمان کی تعداد 3 سے 4 تھی جو کہ مجھ رقم ایک کروڑ 25 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔
جبکہ واردات کے دوران بینک کے گارڈ نے بھی ہوائی فائرنگ کی تھی ، پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں سوا کروڑ کی واردات کا مقدمہ نمبر 1329 سال 2026 بجرم دفعہ 397 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انچارج انویسٹی گیشن سہراب گوٹھ ڈویژن کو منتقل کر دیا واضح رہے کہ واردات کے بعد ابتدائی طور پر لٹنے والی رقم 60 لاکھ روپے بتائی گئی تھی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل