Wednesday, August 26, 2026
 

15 بچوں کی اموات محض حادثہ نہیں؛ وزیر صحت ذمے داری قبول کریں، ترجمان سندھ حکومت

 



ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ 15 بچوں کی اموات محض حادثہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر صحت ذمے داری قبول کریں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پمزاسپتال میں 15معصوم بچوں کی اموات محض کوئی حادثہ نہیں ہے، یہ وفاقی نظامِ صحت کی سنگین ناکامی اورانتظامی غفلت کامعاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں نہ کوئی نرس تھی،نہ ڈاکٹراورنہ ہی کوئی عملہ موجود تھا۔ وفاقی وزیرِ صحت کو اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل