Loading
پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بچوں کے جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے بڑے اور افسوسناک واقعے میں صرف معطلی یا تبادلہ کافی نہیں، بلکہ سخت کارروائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس انتہائی دردناک واقعے پر وفاقی وزیر کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل