Wednesday, August 26, 2026
 

ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

 



ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے کے دوران تین میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے دبئی میں ٹریننگ اور پریکٹس کے ذریعے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل