Loading
راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں قائم ایک مدرسے میں مبینہ طور پر تشدد سے 9 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا جبکہ مدرسے کا قاری موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلرسیدان میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کا تعلق بھکر سے ہے اور کلرسیداں کے گاوں نلہ مسلماناں کے مدرسے میں زیر تعلیم تھا، بچے کی شناخت 9 سالہ محمد فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچے کو طبیعت ناسازی کے بہانے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بچے کے والدین کو اطلاع دی گئی تھی تاہم والدین کے پہنچنے سے پہلے ہی بچہ دم توڑ چکا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ والدین بچے کی میت آبائی گاوں لے گئے اور غسل دیتے وقت بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جس پر والدین نے پولیس سے رابطہ کرکے بچے کی لاش واپس کلر سیداں لائی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرا دیا ہے جبکہ مدرسے کا قاری ثنا اللہ موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل