Loading
لاہور کے علاقے برکی میں کلہاڑی کے وار سے بے زبان جانور کو قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برکی کے علاقے میں کلہاڑی کے وار سے بے زبان جانور کی جان لینے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جس پر گدھے کی پچھلی ٹانگوں اور کمر پر کلہاڑی سے وار کر کے جان لینے کا الزام ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہری کی درخواست پر برکی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ واقعہ پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی برآمد کر کے شواہد کو محفوظ کر لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل