Wednesday, August 26, 2026
 

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات بھی دے دیے

 



سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے متروکہ وقف املاک کے تحفظ کیلیے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں  بطور ایڈمنسٹریٹر اضافہ کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا جبکہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں  متروکہ وقف املاک کی نگرانی کریں گے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ، تجارتی، زرعی اور مذہبی  املاک کے انتظام کے ذمہ دار ہوں گے۔ متروکہ وقف پراپرٹیز کے تحفظ اور ریگولیشن کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز  املاک کے انتظام کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ سندھ حکومت کے نئے احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل