Friday, August 28, 2026
 

افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک

 



افغان طالبان رجیم کے جابرانہ تسلط کیخلاف افغانستان میں سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکیں شدت اختیار کر چکی ہیں. افغانستان میں طالبان رجیم مخالف مسلح مزاحمتی تحریک افغانستان فریڈم فرنٹ کی ایک ماہ کے دوران کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں. حریت پسند مسلح تحریک افغانستان فریڈم فرنٹ نے طالبان رجیم کیخلاف 23 جولائی سے 22 اگست کے دوران 21 کاروائیاں کیں. صوبہ بدخشان طالبان رجیم مخالف کارروائیوں کا مرکزی محور رہا، زیباک اور فیض آباد کے اطراف متعدد جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں. افغانستان فریڈم فرنٹ کے آفیشل ایکس اکانٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق؛ صوبہ بدخشان سمیت بغلان، ننگرہار، فاریاب، نورستان اور پنجشیر میں طالبان کے مختلف سکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا. مسلح حملوں میں افغان طالبان کے قافلوں،چوکیوں، فوجی سازوسامان، ڈرونز اوردفاعی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا. مسلح حملوں میں کابل اور کندوز کےعسکری ہوائی اڈوں کو بھی میزائل اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا. مختلف محاذوں پر طالبان کو پسپائی پر مجبور کیا گیا جبکہ اہم دفاعی پوزیشنیں بھی قبضے میں لے لی گئیں،  مسلح حملوں کے نتیجے میں متعددافغان طالبان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل