Friday, August 28, 2026
 

طالبان رجیم کیخلاف عالمی سطح پرآواز اٹھنے کا سلسلہ جاری

 



افغان طالبان کے زیرِ اثرخواتین پرغیرقانونی پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی تشویش برقرار ہے. سابق امریکی سفیررائن کروکر نےافغان طالبان رجیم کے5سالہ دور کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی افغان طالبان نے لڑکیوں کو تعلیم کے حق اور خواتین کو روزگار کے مواقع سے محروم کردیا. طالبان افغانستان کو دوبارہ ایک تاریک دور کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، طالبان رجیم مردانہ بالادستی اورنام نہادامیرکے جابرانہ احکامات پر مبنی نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں. افغانستان کی  موجودہ صورتحال صرف ایک داخلی معاملہ نہیں بلکہ علاقائی اور عالمی سلامتی سے گہرا تعلق رکھتی ہے، رواں  ماہ ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی رپورٹ میں قابض افغان طالبان کے دور کو انسانی حقوق کا بدترین بحران قرار دیا تھا.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل