Loading
ہندوتوا ایجنڈے پرامریکہ کا سخت مؤقف سامنے آگیا، آرایس ایس سربراہ کے دورۂ امریکہ پر امریکی کمیشن نے سخت اعتراضات اٹھا دیے.
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق؛
بھارت میں آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں نے عیسائیوں، دلتوں، مسلمانوں اورسکھوں سمیت مذہبی اقلیتوں کیخلاف پُرتشدد حملے کیے.
ہندوتوا نظریے کی سرپرستی کرنے والی آر ایس ایس بھارت میں مذہبی اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کوہوا دے رہی ہے، بھارتی حکومت بیرون ملک بھی مذہبی اقلیتوں بالخصوص شمالی امریکہ میں سکھ برادری کے قتل اوراقدام قتل میں ملوث ہے.
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے چیئرمین آصف محمود کاکہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے تشدد اور اشتعال انگیزی کا مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے.
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی وائس چیئرمین سیس ہیِل نے کہا کہ احتساب نہ ہونے پر بھارت میں انتہا پسند ہجوم مذہبی قوانین اور دیگر پالیسیوں کے نام پر اقلیتوں اورعبادت گاہوں کو نشانہ بناتے رہیں گے.
امریکی کمیشن کی 2026 کی رپورٹ میں بھی بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں پر ’’خصوصی تشویش کا ملک‘‘ قرار دینے کی سفارش کی گئی.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل