Loading
ویمنز ایشیا کپ کا آغاز آج تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔
ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔
ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل