Loading
سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ ہونے سے پاکستانی ذخائر کی مالیت 392 ارب روپے بڑھ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث اسٹیٹ بینک کے پاس محفوظ سونے کے ذخائر کی مالیت میں مالی سال 2026 کے دوران 392 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ مالی سال کے اختتام پر ذخائر کی مالیت 2,334 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح مالی سال 2024-25 کے دوران بھی سونے کے عالمی نرخ بڑھنے سے پاکستان کے آفیشل سونے کے ذخائر کی مالیت میں 591 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا اور مالی سال 2025 کے اختتام پر سونے کے ذخائر کی مالیت 1,942 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کے سرکاری سونے کے ذخائر میں 70 کلو گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 30 جون 2026 تک ملک کے سونے کے ذخائر 64.82 ٹن تک پہنچ گئے۔
30 جون 2026 کو پاکستان کے سونے کے آفیشل ذخائر کی مالیت 8.39 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 2026 کے اختتام پر سونے کے ذخائر کی مالیت 2,334 ارب روپے رہی۔
مالی سال 2026 کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث پاکستان کے سرکاری سونے کے ذخائر کی روپے میں مالیت بھی نمایاں طور پر بڑھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل