Loading
زمان ٹاؤن ، گلبہار اور سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 27 سالہ دلدار ولد گلشن اور 30 سالہ طارق ولد عبداللہ کے ناموں سے کی گئی ، گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
گلبہار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حاجی مرید گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب ندی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ آصف ولد منظور اور 30 سالہ دانیال ولد سہیل کے ناموں سے کی گئی ، گرفتار ڈاکوؤں سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے جمعہ کی الصبح شہباز گوٹھ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت فضل حسین بونیری ولد محمد شیر زادہ کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 3 چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی 80 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ، گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل