Loading
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ مردوں کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
مشہور بھارتی ٹی وی پروگرام کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے ایک امیدوار کی جانب سے اپنی اہلیہ سے متعلق اہم تاریخیں یاد رکھنے پر اس کی تعریف کی جس کے بعد انہوں نے شوہروں کو بھی مزاحیہ انداز میں خبردار کر دیا۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ ’’تمام شوہر غور سے سنیں، جس دن آپ کی شادی ہوئی تھی، دنیا کی باقی تمام تاریخیں بھول جائیں لیکن وہ تاریخ کبھی نہ بھولیں۔ بیویاں اکثر پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کو یاد ہے ہماری شادی کب ہوئی تھی؟ اگر شوہر نے غلط تاریخ بتا دی تو جوتے، چپل اور بیلن سمیت کچھ بھی اس کی جانب آسکتا ہے۔‘‘
اداکار نے اپنی اہلیہ جیا بچن کے ساتھ گھریلو زندگی کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ اگر کام کی وجہ سے انہیں رات کے کھانے میں دیر ہونے والی ہو تو وہ پہلے ہی گھر والوں کو آگاہ کر دیتے ہیں تاکہ بعد میں سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے 1973 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کو کئی عرصہ گزر چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل