Sunday, August 30, 2026
 

سوات ایکسپریس وے پر ہائی ایس وین اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثہ، 4افراد جاں بحق

 



سوات ایکسپریس وے پر شاہ کوٹ کے قریب مسافر بردار ہائی ایس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو مسافروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کر دیا گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا، مسافر بردار ہائی ایس مردان سے دیر جا رہی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل