Loading
اپنے حسن اور خوبصورتی کے لیے مشہور ساؤتھ انڈین فلموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شالنی پانڈے کی نامناسب ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں اس وقت سب سے سنسنی خیز اور سب سے زیادہ گردش میں رہنے والی خبر معروف اداکارہ شالنی پانڈے کی ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
’ارجن ریڈی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شالنی پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہے اور اس میں دکھائی دینے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کا خواتین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ اس طرح کے غلط استعمال کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے اور اسے معمول نہیں بننے دینا چاہیے۔
انھوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ اگر انھیں مذکورہ ویڈیو نظر آئے تو اسے شیئر، فارورڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بجائے فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور ’ڈیپ فیک‘ مواد کے ذریعے معروف شخصیات کی شکل و صورت تبدیل کرکے انہیں ایسے مناظر میں دکھانے کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کاجول، عالیہ بھٹ، کترینہ اور رشمیکا بھی شکار بنیں
اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ خواتین کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل اداکارہ رشمی پربھاکر، عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول سمیت متعدد معروف شخصیات کے نام اور چہروں کو جعلی مواد میں استعمال کیے جانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔
خاص طور پر رشمیکا مندانا کی ایک جعلی ویڈیو نے نومبر 2023 میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی جس کے بعد ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے خطرات اور خواتین کی ڈیجیٹل پرائیویسی کے تحفظ پر بھارت میں شدید بحث شروع ہوئی۔
اسی طرح اداکارہ کاجول کی ایک جعلی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں مصنوعی طریقے سے ان کا چہرہ ایک نامناسب ویڈیو پر لگا دیا گیا تھا۔ اس واقعے نے بھی ڈیپ فیک مواد کے ذریعے کسی فرد کی شناخت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے خدشات کو اجاگر کیا۔
شالنی کا فلمی سفر
شالنی پانڈے نے 2017 میں تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور شہرت حاصل کی۔
بعد ازاں انہوں نے تیلگو کے ساتھ تامل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’مہانتی‘، ’118‘، ’100% کدال‘، ’جیش بھائی جوردار‘ اور ’مہاراج‘ شامل ہیں۔
شالنی پانڈے آخری مرتبہ ’راہو کیتو‘ میں پلکیت سمراٹ، ورون شرما اور چنکی پانڈے کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل