Monday, August 31, 2026
 

اسلام آباد: ڈرائیور لیس گاڑی کی پولیس موبائل کو ٹکر، ویڈیو وائرل، نوجوان گرفتار

 



اسلام آباد میں ڈرائیور لیس گاڑی چلانے کے تجربے کے دوران پولیس موبائل سے ٹکر مارنے کے معاملے میں گاڑی کو آٹومیٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان یونیورسٹی کا طالبعلم ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ’’یقینی طور پر پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘‘، رپورٹر یہ بتاتے ہوئے بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلانے کا تجربہ دکھا رہے تھے جو ناکام ہو گیا، گاڑی پولیس کی وین سے جا ٹکرائی، ڈز کی آواز آئی، رپورٹر نے ہینڈ بریک کھینچنے کی کوشش بھی کی۔۔!! pic.twitter.com/iGHHdY2TCS — Khurram Iqbal (@khurram143) August 31, 2026 پولیس نے گاڑی کو آٹومیٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔  آٹومیٹ کی گئی گاڑی بغیر ڈرائیور کے چلتے ہوئے پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل