Loading
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے، بارش تھمنے کے فوراً بعد پانی کو کلیئر کر دیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راولپنڈی میں واسا سمیت دیگر اداروں کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، اگلے چند گھنٹوں میں راولپنڈی سے پانی کلیئر ہو جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل