Tuesday, September 01, 2026
 

کراچی: خاتون ڈکیت نے گھر کے باہر بیٹھی خاتون کو لوٹ لیا، ویڈیو سامنے آگئی

 



عزیزآباد کے علاقے میں خاتون ڈکیت نے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر کے باہر بیٹھی خاتون کو لوٹ لیا۔ گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں گھر کے باہر بیٹھی خاتون سے خاتون ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا، واردات کے دوران ملزمہ کا ساتھی موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے اور مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل