Tuesday, September 01, 2026
 

دیر لوئر میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند

 



دیر لوئر میں رات گئے سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب باجوڑ میں بھی شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ باجوڑ کے علاقے جار میں برساتی نالے میں شدید طغیانی کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل