Loading
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر بشکیک میں ہوئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مابین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تنازع کے دونوں فریقوں کی جانب سے مخلصانہ عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مسلسل رابطے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل