Tuesday, September 01, 2026
 

ٹائمز اسکوائر میں قاتلانہ حملے کرنے والی خاتون پولیس کے ہاتھوں ہلاک

 



نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک خاتون نے دو افراد پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ امریکی پولیس کے مطابق 49 سالہ پامیلا سسنیروس نے پہلے ایک 68 سالہ شخص کے پیٹ میں چاقو مارا، جو بعدازاں علاج کی بعد مستحکم حالت میں بتایا گیا۔ چند سیکنڈ بعد اس نے ایک 32 سالہ خاتون پر حملہ کیا جو بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ پولیس نے خاتون کو دو بڑے چاقوؤں کے ساتھ قابو کرنے کی کوشش کی۔ اہلکاروں نے اسے چاقو پھینکنے کا حکم دیا اور ٹیزر بھی استعمال کیا، لیکن وہ رکنے کے بجائے پولیس کی طرف بڑھی۔ اس کے بعد دو پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس سے حملہ آور خاتون شدید زخمی ہوئی اور بعد میں اسپتال میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس واقعے کو دہشت گردی سے منسلک نہیں کیا گیا۔ حکام نے خاتون کی ذہنی صحت سے متعلق سابقہ مسائل کا بھی ذکر کیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل