Loading
ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 35 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز اسکور کیے۔
120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 84 رنز تک محدود رہی، چنیدا 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ میں شاندار نصف سنچری بنانے پر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل