Wednesday, September 02, 2026
 

راولپنڈی: معذور شہری کے گھر ڈکیتی کرنے والا گھریلو ملازم اور بیوی گرفتار

 



راولپنڈی میں کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معذور شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے والے گھریلو ملازم اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 4 لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، مسروقہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم اور اس کی بیوی کو فارم ہاؤس پر کام کاج کے لیے رکھا اور اپنے گھر رہائش دی تھی۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ گھریلو ملازم نے بیوی کے ہمراہ میری اہلیہ کو باندھ کر واردات کی اور فرار ہوگئے، کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل