Loading
پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس میں واپسی کے ساتھ ہی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا آغاز کردیا گیا۔
پاکستان معاشی استحکام کی حکمتِ عملی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی راہ ہموار کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وزارتِ خزانہ اور حکومتِ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے یو ایس ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا۔
مشیر خزانہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے طویل مدتی 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے لیے ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جا رہا ہے۔ بینچ مارک ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ دو مختلف مدتوں کے ڈالر بانڈز کا اجرا ہے جس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یورو بانڈ کا اجرا مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سرمایہ مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کا اہم قدم ہے۔ یہ اقدام حالیہ خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈز اور بہتر معاشی بنیادوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں اور پالیسی اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس میں واپسی معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے۔ یورو بانڈ کا اجرا پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں دوبارہ مؤثر شمولیت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل