Loading
بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹ گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان جو 2019 میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان میں گرفتار ہوئے تھے اب کمرشل ہوا بازی کے شعبے میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ابھی نندن نے علاقائی ایئرلائن فلائی 91 کو بطور کمرشل پائلٹ جوائن کرلیا ہے اور اس وقت ضروری تربیت کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وہ تربیتی پروگرام کے تحت گوا اور حیدرآباد کے درمیان پروازوں سے متعلق لازمی ٹریننگ مکمل کر رہے ہیں۔
ایئرلائن سے منسوب اطلاعات کے مطابق ضروری تربیت اور ریگولیٹری منظوری مکمل ہونے کے بعد ابھی نندن فلائی 91 کے اے ٹی آر طیاروں کی کمرشل پروازیں آپریٹ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے ابھینندن 2019 میں پاک بھارت فضائی جھڑپ کے دوران اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گئے تھے جب ان کا جنگی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا گیا تھا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھارت کے حوالے کردیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل