Thursday, September 03, 2026
 

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11-C3 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت قاسم اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ادھر لانڈھی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالہادی اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل