Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے اور نئی کارروائی طویل نہیں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ انتہائی شدید تھا، جبکہ امریکا ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور روزانہ لاکھوں بیرل تیل اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے منتقل ہو رہا ہے۔
امریکی صدر کے تازہ بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر بھی عالمی نظریں مرکوز ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل