Loading
ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ٹمپرڈ شدہ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ مسافروں میں نوید علی اور عصمت اللہ خان شامل ہیں۔
دونوں مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے لائبیریا روانہ ہورہے تھے کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے ان کی سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔
جانچ کے دوران مسافروں کے موبائل فونز سے لائبیریا کے اصلی ویزے برآمد کرلیے گئے۔ موبائل سے ملنے والے اصل ویزوں میں سفر کا مقصد ’بزنس‘ درج تھا، جبکہ پیش کردہ سفری دستاویزات میں مقصد ’ورک‘ لکھا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں کی ملی بھگت سے ویزا کیٹیگری میں مبینہ ٹمپرنگ کی۔ مسافروں نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مذکورہ ویزے انہوں نے ایک ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی جانب سے جعلی دستاویزات اور غیر قانونی ہجرت کی کوششوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل