Friday, September 04, 2026
 

جنوبی پنجاب کے عوام کا انتظامی بہتری اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئے صوبوں کا مطالبہ

 



جنوبی پنجاب کے عوام نے انتظامی بہتری اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئے صوبوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شہریوں نے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی اور بہتر حکمرانی کو ضروری قرار دے دیا۔ جنوبی پنجاب کے شہریوں کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اسی وقت ممکن ہے جب اختیارات اور وسائل نئے صوبوں کی شکل میں نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ شہری کے مطابق مضبوط بلدیاتی نظام، اختیارات کی حقیقی منتقلی اوربہتر انتظامی ڈھانچہ ہی متوازن ترقی کا ضمانت ہے، نئے صوبے بننے سے عام آدمی کے مسائل کے حل اور سرکاری سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ نئے انتظامی یونٹس سے روزگار، صحت، تعلیم، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات عوام کو دہلیزپرہی ممکن ہوں گی۔ شہری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں سے انتظامی فاصلے کم، پسماندہ علاقوں کی نمائندگی مؤثر اور ترقیاتی عمل تیز ہوگا۔ نئے صوبوں کا مقصد صرف نئی حد بندیاں نہیں بلکہ اختیارات، وسائل اور ترقی کے مواقع کوعوام کے قریب لانا  ہے، چھوٹے صوبوں سے تمام علاقوں میں تعلیم، صحت اور کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل