Loading
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پشاور کے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق پشاور سے راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے لیے کرایہ 100 روپے سے 2500 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، اے سی اور نان اے سی گاڑیوں کی کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبے کے مختلف اضلاع جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 100 روپے سے 500 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، اندرون شہر پشاور میں کرایوں میں پانچ سے 20 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پشاور سے کارگو کرایے میں اضافہ کر دیا ہے، مختلف شہروں کے لیے بکنگ کرنے والے مختلف ٹرال، ٹرک اور ویلر کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل