Sunday, September 06, 2026
 

یوم دفاع پر مزار قائد میں گارڈز کی تبدیلی آج ہو گی، پاک فضائیہ کے کیڈٹس فرائض سنبھالیں گے

 



یوم دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج منعقد ہو گی، جس میں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالیں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان اور ائیر وائس مارشل حسن فیصل ہوں گے۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کریں گے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آج کی پروقار پریڈ میں 61 کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستہ حصہ لے گا جس میں 54 مرد اور 7 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے گارڈز کے فرائض سنبھالنے کی تقریب یومِ دفاع کے موقع پر بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی جذبے کی تجدید کا منفرد اظہار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل