Sunday, September 06, 2026
 

کراچی، بلدیہ اتحاد ٹاون میں دوست نے تیز دھار آلے کے وار کرکے دوست کو قتل کردیا

 



شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں  جھگڑے کے دورا ن ریسٹورنٹ میں دوست نے دوست کو تیز دھار سیخ مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن عید گاہ گراونڈ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں مقتول کی شناخت 18 سالہ  ہمایوں ولد الماس  کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او غلام اصغر عباسی نے بتایا کہ  واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ۔ مقتول کو اس کے دوست عمر نے جھگڑے کے دوران سیخ مار کر قتل کیا ہے ۔ ملزم اور مقتول  دونوں ریسٹورنٹ میں ساتھ کام کرتے ہیں ۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جہاں عمر نے تیزدھار سیخ مار دی جو جان لیواثابت ہوئی ۔ واقعے کے بعد ملزم عمر موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل