Monday, September 07, 2026
 

کراچی؛ کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، خاتون سمیت 3افراد کی حالت غیر

 



لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پرانے کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے دو مرد اور ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ای پی زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر مزید فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔ اس وقت کے ایم سی 11 فائر ٹینڈر، دو باوزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، مزید فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ابتداء میں گراؤنڈ فلور پر لگی پھر بالائی دو منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے نکلنے والا دھواں شدید نوعیت کا ہے، باہر رہتے ہوئے فائر فائٹنگ کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کے مطابق دھواں نکلتے ہی فیکٹری میں موجود ملازمین باہر آگئے تھے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حالت غیر ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل