Monday, September 07, 2026
 

یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 13 فضائی حملے، کمانڈ سینٹر اور فوجی تنصیبات پر شدید بمباری

 



صنعا: یمنی فوج نے وسطی یمن میں حوثی گروپ کے ٹھکانوں، فوجی گاڑیوں اور جنگجوؤں کے اجتماعات پر 13 فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انادولو کے مطابق یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ حملوں میں البیضاء گورنری کے الشریہ، ذی نعیم، البیضاء اور السوادیہ اضلاع میں حوثیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک میزائل لانچر بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق جنوبی صوبے الضالع میں بھی ایک الگ کارروائی کی گئی، جہاں مریس محاذ کے جبل ناصہ پر حوثیوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور تھرمل نگرانی کا نظام تباہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق فضائی حملوں کا مقصد حوثیوں کی فوجی صلاحیت، کمانڈ نظام اور میزائل تنصیبات کو نقصان پہنچانا تھا۔ تاہم حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ یمن میں حالیہ دنوں میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں تیزی آئی ہے، جس سے ملک میں دوبارہ وسیع پیمانے پر جنگ شروع ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل