Loading
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے والی چھٹی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔
ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل منیبہ علی کو 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی تکمیل پر خصوصی کیپ بھی پیش کی گئی۔
منیبہ علی سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف پانچ کھلاڑی 100 یا اس سے زائد ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔
اس سنگِ میل کے بعد منیبہ پاکستان کی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کیے۔
A special cap presentation for @MuneebaAli17 as she marks her 100th T20I ????????????#BackOurGirls | #PAKvHK | #AsiaCup pic.twitter.com/m61NcCqZJw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 7, 2026
اس موقع پر ہی وہاب ریاض نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب منیبہ علی کو منی منی کہتے ہیں تاہم اب وہ کافی بڑی ہوگئی ہیں اور وہ 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل