Loading
ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جار ہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 47 جبکہ عائشہ ظفر 26 رنز کیساتھ نمایاں رہیں جبکہ ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 جبکہ اقرا سحر اور کیری چن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہانگ کانگ کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل