Loading
ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
اطلاع موصول ہونے پر کے ایم سی کی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے ایم سی بلڈنگ کے کچن میں لگی تھی اور فوری طور پر وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
ریسکیو حکام نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل