Tuesday, September 08, 2026
 

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

 



حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے طے کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 58 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 364 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 9 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔ خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا تھا، اور بالترتیب فی لیٹر نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے اور 381 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل