Loading
حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی کے معاملے پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے رکھا تھا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بھی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے، جبکہ فریقین کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مزید رابطے جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل