Friday, September 11, 2026
 

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی

 



غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 56ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 801روپے کی کمی سے 3لاکھ 91ہزار 577روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 53سینٹس کی کمی سے 63ڈالر 92سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 253روپے کی کمی سے 6ہزار 871روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 217روپے کی کمی سے 5ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل