Friday, September 11, 2026
 

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد کل اسمبلی میں پیش کی جائے گی

 



سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد کل صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی قرارداد اسمبلی میں پیش کرے گی، رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد پر بحث اور فیصلہ ہوگا۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔  قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عوامی امن، جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے، رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل