Loading
پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مذموم سیاسی مقاصد اور مودی کے مفادات آشکار ہوگئے جب کہ پہلگام فالس فلیگ گے پس پردہ مودی سرکار کے ناپاک سیاسی ایجنڈے سے متعلق بھارتی صحافی اجے شکلا نے اہم انکشافات کیے۔
پہلگام فالس فلیگ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف من گھڑت بیانیے کو تقویت دینےکی ناکام اورشرمناک کوشش کی، بھارتی صحافی اجے شکلا نے پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مودی حکومت کی سازش کوعیاں کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بھارتی رہنما بارہا فالس فلیگ کے پس پردہ بھارتی حکومت کے کردار کو سامنے لا چکے ہیں، مودی حکومت نے امیت شاہ کے بیٹے کے ہوٹل کی تعمیر اور زمینوں پر قبضہ کیلئے یہ ڈرامہ رچایا۔
اجے شکلا نے کہا کہ بھارتی سیاستدان شنکر سنگھ واگیلا بھی گجرات میں قتل عام کو مودی سرکار کی سازش قرار دے چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو منظم سازش اور ڈرامہ کہا، اس سے قبل بھی بھارت میں ناقدین مودی حکومت کےپہلگام فالس فلیگ ڈرامہ کو رد کر چکےہیں۔
بھارتی سیکیورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر اجے ساہنی* نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا۔
سابق گورنر مقبوضہ جموں و کشمیر ستیا پال ملک نے کہا تھا کہ مودی کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، بھارتی سابق رکن اسمبلی وجے تیواری* بھی پہلگام میں حملے کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ڈال چکے ہیں۔
بھارتی گلوکار نیہا سنگھ راٹھور نے بی جے پی پر سخت تنقید کی کہ سارے دہشت گرد حملے آخر بی جے پی حکومت میں ہی کیوں ہوتے ہیں،پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔
بھارتی عوام پہلے ہی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی کے سازشی ہتھکنڈے کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل