Saturday, September 12, 2026
 

جعلی پیر کی دم کے بہانے 22 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی

 



لاہور میں کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گزشتہ 2 سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم شکیل نے 22 سالہ لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزم اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔ پولیس نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل