Saturday, September 12, 2026
 

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا جارحانہ آغاز، پہلے ہی اوور میں دونوں انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے

 



پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے روز جارحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دونوں انگلش اوپنرز کو پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر بین ڈکٹ اور اسی اوور کی آخری گیند پر ایمیلیو گے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ pic.twitter.com/3iwl599iBv — pctstorage (@pctstorage_) September 12, 2026 pic.twitter.com/ViTxRSE2QU — pctstorage (@pctstorage_) September 12, 2026 انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 119 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو مزید آٹھ وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔ گزشتہ روز ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے ریکارڈ ساز 81 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عباس (42) کے ہمراہ نویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی تاریخی شراکت قائم کرکے پاکستان کو اننگز کی یقینی شکست سے بچایا تھا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل