Saturday, September 12, 2026
 

جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر

 



گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے باصلاحیت طالب علم سردار سالار احمد سندھو نے لاہور سے خیبر پختونخوا کی وادیٔ سیرن، مانسہرہ تک منفرد سائیکلنگ مہم کا آغاز کردیا۔ راویئن طالب علم کا یہ سفر تاریخی جی ٹی روڈ کے ذریعے جاری ہے جو 8 ستمبر 2026 کی صبح شروع ہوا۔ سالار احمد اس مہم کے دوران ایک ہزار کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کریں گے۔ اس مہم کا مقصد کھیل اور امن کے ذریعے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی نوجوان امن پسند ہونے کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرنے، امید برقرار رکھنے اور ثابت قدم رہنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پنجاب اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب طارق قریشی کی خصوصی معاونت سے سفر کے دوران انتظامی تعاون فراہم کیا۔ گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی اور مری میں حکام اور شہریوں نے نوجوان سائیکلسٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔ سالار آج نتھیا گلی کے راستے خیبر پختونخوا میں داخل ہوں گے جہاں صوبائی حکومت باقی سفر کے لیے سکیورٹی، انتظامی اور لاجسٹک سہولیات فراہم کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل